اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علامہ محمد اقبال کو ان کے 144 ویں یومِ ولادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال نے حق گوئی اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونے کا درس دیا، نوجوان پیغام اقبال کو اوڑھنا بچھونا بنالیں۔ شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر پیغام میں انہوںنے علامہ محمد اقبال کو ان کے 144 ویں یومِ ولادت پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ علامہ اقبال نے مسلمانانِ ہند میں فکری انقلاب برپا کیا، جو قیامِ پاکستان کی بنیاد ثابت ہوا۔ انہوںنے کہاکہ فکرِ اقبال شدت پسندی کا علاج اور قومی سربلندی کا راستہ ہے،اقبال نے حق گوئی اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونے کا درس دیا، نوجوان پیغام اقبال کو اوڑھنا بچھونا بنالیں۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی فکرِ اقبال پر سختی سے کاربند ہے، قومی اتحاد کو ناقابلِ تسخیر اور امتِ مسلمہ کو متحد کریں گے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...