اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے پیغام اور فلسفے کو سمجھنے کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔منگل کو شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 144 ویں یوم پیدائش پر پیغام میں فرخ حبیب نے کہاکہ تمام اہل وطن اور ملت اسلامیہ مفکر اسلام اور عظیم فلسفی شاعر علامہ محمد اقبال کوبھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کے ہمیں اقبال کی تعلیمات کو یاد کرنے کیساتھ ساتھ یہ بھی سوچنا چاہیئے کہ انہوں نے جو ہمیں کامیابی کی راہ دکھائی اس پر ہم نے کتنا عمل کیا، آج کے دن ہم نے عہد کرنا ہے کہ علامہ اقبال کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئیہم پہلے سے بھی زیادہ اور سخت محنت کریں گے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ علامہ اقبال کیپ یغام اور فلسفے کو سمجھنے کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی،علامہ اقبالکو برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کاتصورپیش کرنے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر مملکت نے کہاکہ علامہ اقبال کے فرمودات سے ہمیں اسلام کا حقیقی پیغام سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ انہوں نے مسلمانوں کی حقیقی شناخت کیلئے انہیں خواب غفلت سے بیدار کرنے کی کاوش کی،اسی وجہ سے ہم آج ایک آزاد ملک میں سکون کا سانس لے رہے ہیں، آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے ،آزادی کے لئے دی گئی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں، علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک ایسے وقت میں راستہ دکھایا جب وہ منزل کا نشان کھو چکے تھے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...