نئی دہلی(این این آئی)انڈین نیشنل کانگریس کی صدرسونیا گاندھی نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علاقے میں خونریزی پر قابو پانے میں ناکامی کا ذمہ دار بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو قرار دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سونیا گاندھی نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کے سربراہ غلام احمد میر کے ساتھ نئی دہلی میں ملاقات کے دوران مقبوضہ علاقے کی موجودہ صورتحال اور پارٹی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور ٹارگٹ کلنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت علاقے میں تشدد پر قابو پانے میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اقلیتوں کے درمیان اعتماد کو بحال کرنے کی فوری ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...