اسلا م آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد کپتان بابر اعظم اور ٹیم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ میں نے بھی کرکٹ کے میدان میں اسی طرح کی مایوسی کا سامنا کیا، اسی لیے آپ کے جذبات سے واقف ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے ایونٹ میں اہم ترین میچ میں فتح پر آسٹریلوی ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔کپتان بابر اعظم اور قومی ٹیم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس وقت آپ کے کیا جذبات ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے بھی کرکٹ کے میدان میں اسی طرح کی مایوسی کا سامنا کیا، اسی لیے آپ کے جذبات سے واقف ہوں۔عمران خان نے کہا کہ آپ نے ٹی20 ورلڈکپ میں جس اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلی ہے اس پر فخر کرنا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ میں آپ نے اپنی کامیابیوں پر عاجزی کا مظاہرہ کیا جو قابل فخر ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...