مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی ) مرحوم فلسطینی صدر یاسر عرفات کے ”خطاب آزادی”کے اعلان کی 33 برس مکمل ہوگئے۔فلسطینی میڈیارپورٹس کے مطابق 15 نومبر 1988 کو عرفات نے الجزائر سے ایک تقریر کی جسے ”اعلان آزادی”یا دستاویز آزادیایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا اعلان کیا جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہے۔متعدد سیاسی اقدامات کے باوجود جن میں ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام شامل تھا پی ایل اوکی طرف سے اپنایا گیا ایک اصول قرار پایا جس کے گرد اس کی سیاسی اور عسکری جدوجہد گھومتی تھی۔ یہ کوششیں بیرونی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کے نتیجے میں ناکام ہوئیں۔اب تک فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 139 ہوگئی ہے۔ہر سال اس دن کو فلسطینی سرکاری اور عوامی سرگرمیوں کے ساتھ مناتے ہیں اور حکومت اس دن کو سرکاری تعطیل کا اعلان کرتی ہے۔الجزائر کے دارالحکومت میں واقع محل آف نیشنز (پائنس کلب)سے مرحوم عرفات نے 1988 میں فلسطینی قومی کونسل(پارلیمنٹ آف دی لبریشن آرگنائزیشن)کے 19ویں اجلاس کے اختتام پر آزادی کا اعلان کیا۔دستاویز کے متن میں عرفات نے کہا تھا کہ قومی کونسل خدا کے نام اور فلسطینی عرب عوام کے نام پر القدس کے ساتھ ہماری فلسطینی سرزمین پر فلسطین کی ریاست کے قیام کا اعلان کرتی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...