ہم یوکرین کی علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہیں، فرانسیسی صدر کا پیوٹن کو پیغام

0
256

پیرس(این این آئی)فرانسیسی صدر صدر ایمانوئل میکرون نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو کہا ہے کہ فرانس یوکرین کی علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں فرانسیسی صدر نے روسی صدرکو کہا کہ فرانس یوکرین کی علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے تیار ہے۔رپورٹس کے مطابق فرانس نے یہ فیصلہ نیٹو چیف کی جانب سے روس کو کسی بھی جارحیت کے خلاف خبردار کرنے کے بعد کیا ہے۔فرانسیسی صدر کے دفتر کے مطابق روسی صدر سے ایک گھنٹہ 45 منٹ تک جاری رہنے والی ٹیلی فونک گفتگو میں میکرون نے یوکرین کی علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کے حکام کی طرف سے مذاکرات کو مشکل بنایا گیا۔