اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ ایک اقامہ پر وزیراعظم کو نااہل کرسکتی ہے وہ اپنے ہی جج سے کیوں نہیں پوچھ سکتے،چیئرمین نیب نے پانچ سو چالیس ارب روپے ریکوری کا دعویٰ کیا مگر سرکاری خزانے نے ایک اعشاریہ چار ارب جمع کرایا، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اسی کٹہرے میں کھڑے ہونگے جہاں آج ہم ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ تین سال گزرنے کے باوجود مجھے میرا جرم نہیں بتایا گیا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے برداشت کرلیا چیئرمین میں اتنی ہمت نہیں۔ قومی احتساب بیورو کے رقم کی ریکوری کے حوالے سے اعداد و شمار میں تضاد ہے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ رانا شمیم نے جیسا بیان حلفی دیا ایسا ہی بیان حلفی ثاقب نثار بھی جمع کرائیں ، اعلیٰ عدلیہ نوٹس لیں ۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جس جج نے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف فیصلہ دیا اسکا بیان ریکارڈ پر ہے،جج صاحب فوت ہوگئے مگر فیصلہ برقرار ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...