اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید چار کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو سمجھنا چاہیے طاقت کا بے تحاشا استعمال اور پابندیاں کشمیریوں کی جدوجہد کو دبا نہیں سکتیں۔ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید چار کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ یکم اکتوبر 2021 سے اب تک بھارتی قابض افواج کی جانب سے جعلی مقابلوں اور کارروائیوں میں کم از کم 25 کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ ماورائے عدالت قتل، غیر قانونی حراست، روزانہ ہراساں کرنا اور بنیادی آزادیوں پر پابندیاں مقبوضہ کشمیر میں معمول بنی ہوئی ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کے ساتھ ایک جامع ڈوزیئر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ بنائے۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...