اسلام آباد(این این آئی)مشترکہ اپوزیشن نے واضح کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے یک طرفہ اور زبردستی قانون سازی کی تو اسے عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف، صدر نون لیگ شہباز شریف سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی ہے۔شہباز شریف نے گرم جوشی سے بلاول بھٹو کا استقبال کیا، ملاقات میں مولانا اسعد محمود اور دیگر ارکان بھی شریک ہوئے۔ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور شہبازشریف نے اتفاق کیا کہ عوام دشمن قانون سازی کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔اپوزیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھی ایسی قانون سازی کے خلاف احتجاج ہو گا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے 3 رکنی کمیٹی کو ٹاسک دے دیا، اس کمیٹی میں فاروق نائیک، اعظم نذیر تارڑ اور کامران مرتضیٰ شامل ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...