شہباز شریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کاجلا س،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے

0
201

اسلام آباد (این این آئی) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی زیرصدارت متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی ۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف، صدر (ن) لیگ شہباز شریف سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی بعد ازاں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم کا پارلیمانی اجلاس ہوا۔اجلاس میں مسلم لیگ نون اور پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کے اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمتِ عملی طے کی گئی