دنیا غیر رسمی طور پر طالبان حکومت تسلیم کرنے کی جانب گامزن

0
279

کابل (این این آئی) عالمی برادری افغانستان میں طالبان حکومت کو غیر رسمی طور پر تسلیم کرنے کی جانب بڑھ رہی ہے۔افغان امور سے باخبر ایک عہدیدار نے بتایا کہ امریکا اور یورپی ممالک سے ایسے اشارے ملے ہیں کہ وہ افغانستان کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہتے ہیں تاہم اپنے عوام کی وجہ سے وہ اس مرحلے پر طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ماضی کی طالبان حکومت کے برعکس جب کابل میں صرف پاکستان کا ہی سفارتی مشن کام کررہا تھا اس وقت 15 ممالک کے سفارتی مشنز کابل میں خدمات انجام دے رہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی بھی ملک افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہتا، حتیٰ کہ کابل میں قطری سفارتخانے کے ذریعے امریکہ بھی اپنی سفارتی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے۔پاکستان کی طرح قطر بھی عالمی برادری پر زور دے رہا ہے کہ افغانستان کو تنہا نہ چھوڑا جائے اور ایسا لگتا ہے کہ امریکہ اس اپیل پر توجہ دے رہا ہے۔