بیجنگ (این این آئی)چین کے صدر شی جن پنگ نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ چین چھوٹے ہمسایہ ممالک کے ساتھ زور زبردستی نہیں کرے گا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیر کو چین اور آسیان ممالک کے درمیان منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس سے خطاب میں صدر شی جنپنگ نے کہا کہ چین علاقائی امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دے گا۔دس جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے ورچوئل اجلاس کا آغاز پیر کو ہوا ہے جس سے چین سمیت رکن ممالک کے سربراہان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ اجلاس سے خطاب میں صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ چین کبھی بھی تسلط قائم کرنے کی کوشش نہیں کرے گا اور نہ ہی اپنے سائز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھوٹے ممالک کو ہراساں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آسیان ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ مداخلت کو ختم کیا جا سکے۔خیال رہے کہ بیجنگ نے بحیرہ جنوبی چین پر دعوے نے متعدد علاقائی ممالک سمیت جاپان سے لے کر امریکہ تک خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔صدر شی جنپنگ نے چین سے متعلق خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا کہ چین آسیان ممالک کا اچھا ہمسایہ تھا اور ہے، اچھا دوست اور شراکت دار رہے گا۔انہوں نے ویتنام جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین اور آسیان ممالک نے سرد جنگ کی تاریکی سے نجات حاصل کر لی ہے جب علاقہ سپر پاورز کے درمیان مسابقت اور تنازعے کا شکار تھا اور مل کر علاقائی استحکام قائم رکھا
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...