اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے فروری 2019 میں پاکستانی فضائیہ کا ایف 16 گرانے کا بھارتی دعویٰ سختی سے مسترد کردیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اس بھارتی دعوے کو مکمل طورپر بے بنیا قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا ہے کہ فروری 2019 کو آزادجموں وکشمیر میں پاکستان کی جانب سے گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ نے گرفتاری سے قبل ایک پاکستانی ایف16 طیارہ مارگرایا تھا۔ ترجمان کے مطابق مارگرائے جانے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ کو اعزاز دیتے وقت پڑھا جانے والا تعارف بھارتی جعلسازی اورفرضی قصے کہانیوں کی ایک بہترین مثال ہے جس کا مقصد اپنے عوام کو خوش کرنا اور اپنی ہزیمت و رسوائی کو چھپانا ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی ایف 16 کی تعداد دیکھنے کے بعد عالمی ماہرین اور امریکی حکام پہلے ہی یہ تصدیق کرچکے ہیں اس روز پاکستان کا ایف16 مارنہیں گرایا گیاتھا۔ پوری طرح سے پہلے ہی بے نقاب ہوجانے والے ایک جھوٹ کو پھیلانے پر بھارت مْصِر ہے جو مضحکہ خیز اور لغو حرکت ہے۔ خیالی کارنامے پر بہادری کا فوجی اعزاز دینا فوجی اقدار کے ہر معیار کے منافی ہے۔بعد میں آنے والے خیال کے تحت یہ اعزاز دے کر بھارت نے خود اپنا مذاق اڑایا ہے۔ ترجمان کے مطابق ہم یاد کراتے چلیں کہ 27 فروری 2019 کو پاکستانی فضائیہ نے دن کے اجالے میں شجاعت وبہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بھارتی طیارے مارگرائے تھے جن میں ایک بھارتی ‘مِگ۔21’ بائیسن طیارہ تھا جو آزاد جموں وکشمیر میں گرا تھا۔ طیارے سے باہر چھلانگ لگانے والے پائلٹ کو پاکستان نے گرفتار کرلیاتھا اور بعدازاں خیرسگالی کے جذبے کے تحت رہا کیا تھا۔ بھارتی جنگی جنون اور ناکامی سے دوچار ہونے والی اس جارحیت کے باوجود گرفتار پائلٹ کی بھارت کو واپسی پاکستان کی امن کے لئے خواہش کا ثبوت ہے۔ پاکستان کی فضائیہ نے دوسرا بھارتی طیارہ ‘ایس۔یو۔30’ مار گرایا تھا جو ‘ایل۔او۔سی’ کی دوسری طرف جاکرگرا تھا۔ اسی روز افراتفری میں بھارتی فوج نے سری نگر کے قریب اپنا ہی ‘ایم۔آئی۔17’ ہیلی کاپٹر مارگرایا تھا جس کے بارے میں ابتدائ میں بھارت نے انکار کیا لیکن بعد میں تسلیم کرلیاتھا۔ بھارتی فضائیہ کو اس روز مکمل طور پر شکست وہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ ترجمان کے مطابق یہ حقیقت اظہرمن الشمس ہے کہ عالمی برادری کے سامنے بھارت کی اس من گھڑت کہانی کی کوئی ساکھ نہیں۔ ترجمان کے مطابق فروری 2019 طرز کے ہر طرح کے بھارتی جنگی عزائم کو ناکام بنانے کے لئے پاکستان پرعزم اور تیار ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کے ناکام مہم جوئی کی غلطی سے بھارت کو سبق سیکھنا چاہئے اور مستقبل میں ایسی کسی مہم جوئی سے باز رہنا چاہئے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...