عرب اتحاد کی حوثی ملیشیا کیخلاف 17کارروائیاں،110 جنگجو ہلاک

0
178

صنعاء (این این آئی)سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں یمن کے شمالی صوبہ مآرب اور البیضاء میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے خلاف 17 فضائی کارروائیاں کی ہیں۔عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اہدافی کارروائیوں میں حوثیوں کی 12 فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں اورملیشیا کے 110 سے زیادہ ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔قبل ازیں عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے زیرانتظام دارالحکومت صنعاء میں رات بھرفضائی حملے کیے ہیں اور ان میں بیلسٹک میزائل داغنے کی ایک جگہ کو تباہ کر دیا ہے ۔شہرکے مکینوں نے علاقے میں بڑے دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے ایک بیان کے مطابق اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے صنعاء میں”جائزفوجی اہداف”کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں۔اس نے حوثیوں کی بیلسٹک میزائلوں کی جگہوں کو ”خفیہ”قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ان میں سے ایک ”اعلیٰ قدر” کی حامل سائٹ کو تباہ کردیا گیا ہے