اسلام آباد (این این آئی)پیٹرولیم ڈویژن حکام سے تمام بڑی او ایم سی،پی ایس او، ٹوٹل پارکو،شیل کے نمائندوں نے ملاقات کی جسمیں او سی اے سی اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں بھی موجود تھے ،پیٹرولیم ڈویڑن نے ڈیلرز مارجن میں اضافے کی تجاویز ای سی سی کو بھجوا دی ہیں ۔ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق مارجن میں اضافے کی تمام تفصیل پی آئی ڈی ای کی غیر جانبدارانہ رپورٹ پر مبنی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ،تمام بڑی کمپنیوں کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی سیل دن بھر جاری رہی ۔ ترجمان نے کہاکہ ڈیلرز مارجن میں باقاعدگی سے اضافہ کیا جاتا رہا ہے ،اس سال اپریل میں بھی مارجن میں اضافہ کیا گیا ۔ ترجمان نے کہاکہ ضابطہ کار کی روشنی میں ڈیلرز ایسوسی ایشن کو ای سی سی اجلاس کا انتظار کرنا چاہیے ،ڈیلرز ایسوسی ایشن عوام کی مشکلات کا احساس کرے ۔ ترجمان کے مطابق ڈیلرز ایسوسی ایشن ملک کے وسیع تر مفاد میں ذمہ داری کا ثبوت دیں ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...