اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد کے قابل نفرت اقدامات کو روکنے کے لئے پورے معاشرے کو اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا ۔خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ خواتین کے خلاف تشدد کے قابل نفرت اقدامات کو روکنے کے لئے پورے معاشرے کو اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا ،خواتین پر تشدد اسلام، قانون اور انسانی قدروں کے خلاف عمل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ معاشرے میں خواتین پر تشدد کے بہیمانہ واقعات ہماری اجتماعی دانش کے لئے فکرمندی کی بات ہے ،قوانین پر موثر عمل درآمد، تعلیم وتربیت اور شعوروآگاہی سے اس مسئلے پر قابو پایاجاسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے دوراقتدار میں خواتین کے حقو ق کے تحفظ اور فروغ کے لئے متعدد اقدامات کئے ۔ انہوںنے کہاکہ گھریلوتشدد کے خاتمے، خواتین کی امداد کے لئے مراکز اور مفت قانونی مدد جیسے اقدامات کئے گئے ،پارلیمان اور فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین کی بڑھتی تعداد معاشرے میں آنے والی بتدریج تبدیلی کا پیش خیمہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ باوقار اور مہذب معاشرہ بننے کے لئے ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کی عزت واحترام، حقوق کا تحفظ بنیادی شرط ہے ۔ انہوںنے کہاکہ خواتین پر تشدد کا باعث بننے والے بنیادی عوامل کو دور کرنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، علماء اوراساتذہ کرام اہم کردار دا کرسکتے ہیں،ہمارے نظام عدل کو بھی اس مسئلے کے حل میں فعال کردار نبھانا ہو گا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...