ماسکو (این این آئی)روس کے علاقے سائیبیریا میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔روسی میڈیا کے مطابق ہ ہلاک ہونے والوں میں چھ امدادی کارکن بھی شامل ہیں، جنھیں مدد کے لیے کان کے اندر بھیجا گیا تھا، مقامی گرونر سرگئی تسویلیف نے بتایا ہے کہ جب حادثہ پیش آیا اس وقت کان میں 285 کان کن موجود تھے۔ ریسکیو آپریشن میں 200 افراد کو بچالیا گیا ہے۔روس کے تفتیشی ادارے نے اس بارے میں چھان بین شروع کردی ہے کہ حفاظتی تدابیر کیوں اختیار نہیں کی گئیں،جس کے باعث بڑی تعداد میں ہلاکتیں واقع ہوئیں۔علاقائی تفتیشی کمیٹی کا کہنا ہے کہ تین منتظمین کو جن میں ‘لستیانایا’ نامی کان کے سربراہ اور ان کے نائب شامل ہیں، صنعتی تحفظات کی تدابیر نہ اختیار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔یاد رہے 2016 میں روس کے شمال میں واقع کوئلے کی کان میں دھماکوں سے 36 افراد ہلاک ہوئے تھے، اس واقعے کے بعد حکام نے ملک کی 58 کوئلے کی کانوں کا تفصیلی جائزہ لیا تھا، اور ان میں سے 20 یعنی 34 فی صد کو غیر محفوظ قرار دیا تھا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...