اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ کورونا چیلنجز کے باوجود احساس پروگرام بڑا پروگرام ہے،ملک بھر کی ہر تحصیل میں ون ونڈو احساس سنٹر کھولے جائیں گے،اگر عوام ہمارے پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں تو خود پراجیکٹ چلتا رہے گا ۔ جمعہ کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے نسٹ یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب میں شرکاء کو احساس پروگرام سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ کورونا چیلنجز کے باوجود احساس پروگرام ایک بڑا پروگرام ہے،ملک بھر کی ہر تحصیل میں ون ونڈو احساس سنٹر کھولے جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ احساس پروگرام کے خلاف الزامات بھی عائد کیے گئے،احساس پروگرام کے تحت استعمال ہونے والے بجٹ کا تمام ڈیٹا اور آڈٹ موجود ہے۔ ثانیہ نشتر نے کہاکہ حکومتیں بدلتی ہیں تو پراجیکٹ ختم کر دئیے جاتے ہیں ،اگر عوام ہمارے پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں تو خود یہ پراجیکٹ چلتا رہے گا ۔ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت انڈرگریجویٹ سکالرشپس بھی فراہم کی جا رہی ہیں،نیشنل پروگرام میں 50 ہزار طلبائ، رواں برس 90 ہزار سکالرشپس فراہم کی گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ رواں برس سکالرشپس کا بجٹ بھی بڑھا دیا ہے،احساس اسکالرشپ پروگرام میں اپلائی کرنے کے لیے آخری تاریخ 30 نومبر میں توسیع کی جائے گی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...