پیٹرولیم ڈیلرز کے منافع میں فی لیٹر 99 پیسے کا اضافہ کابینہ سے منظوری کے بعد ہوگا،حماد اظہر

0
253

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے منافع میں 99پیسے فی لیٹر اضافے کا اطلاق کابینہ سے منظوری کے بعد ہو گا۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں 99 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کریگی ،اضافے کا اطلاق کابینہ سے منظوری کے بعد ہو گا۔حماد اظہر نے کہا کہ اس حوالے سے منظوری کیلئے سمری بھیج دی گئی ہے، 6 ماہ کے بعد ڈیلرز کے منافع میں 4.4فیصد تک اضافے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع میں اضافیکے لیے25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ہڑتال کے تحت ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کردیے گئے تھے جس کے باعث ملک بھر میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔