ہم قوم میں شعور بیدار کرنے نکلے ہیں کوئی خفا ہوتا ہے تو ہوجائے، مولانا فضل الرحمن

0
234

خان پور (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم قوم میں شعور بیدار کرنے نکلے ہیں کوئی خفا ہوتا ہے تو ہوجائے۔پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ڈٹ جائیں دنیا کی کوئی طاقت آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی نے ملک کا کیا حشر کردیا ہے لوگ بچے بیچنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ نالائق اور نااہل شخص کو ایجنٹ بناکر پاکستان پرمسلط کردیا ہے، جب سے یہ حکمران آیا ہے معیشت کا تخمینہ زیرو فیصد رہ گیا ہے، آج پاکستان کی جعلی کابینہ نیاس کی منظوری بھی دے دی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو بیرونی اداروں کا غلام بنادیا گیا ہے، مہنگائی نے ملک کا کیا حشرکردیا ہے، عام آدمی بے بس ہوکرخودکشیاں کررہا ہے، پڑوسیوں سے بھیک مانگنے پرلوگ مجبورہیں، ماں باپ اپنے بچوں پربرائیفروخت کے بینر لگانے پرمجبور ہیں۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ہم نے بے حسی کا مظاہرہ کیا تو پھرملک کی بقا کا مسئلہ پیدا ہوجائیگا۔ انہوںنے کہاکہ مزدور، کسان، ملک کا ہر طبقہ رو رہا ہے، احتجاج کرنے پرمجبور ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں عدل وانصاف کا معیار دنیا میں126 ویں نمبر پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیلنج یہ ہے اگلی حکومت ملک کو بحرانوں سے اٹھائی گی کیسے؟۔