جب موسیقی سیکھنے کا آغاز کیا تو گھنٹوںریاضت کرتی تھی ‘ سائرہ نسیم

0
203

لاہور( این این آئی)نامورگلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ موسیقی میری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے ،جب آپ اتنا لگائو رکھتے ہوں تو اس شعبے کو خیر بادنہیںکہا جا سکتا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گلوکارہ سائرہ نسیم بننے کے پیچھے دہائیوں کی محنت ہے اورمجھے اس پر فخر ہوتا ہے کہ میںباقاعدہ استادوں کی تربیت او ران کی ڈانٹ ڈپٹ کے بعد اس مقام تک پہنچی ہوں۔بہت سے گلوکار ایسے ہیں جنہیں سُر اور لے کی الف ب بھی معلوم نہیں ہوتی لیکن سوشل میڈیا نے انہیں گلوکار بنا دیا ہے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ جب موسیقی سیکھنے کا آغاز کیا تو گھنٹوںریاضت کرتی تھی اوریہ سلسلہ بعد میں جاری رہا لیکن نئے آنے والوں میں اس کا سرے سے کوئی رجحان نہیں ہے ۔ میرا ماننا ہے کہ آپ نے اگر اپنے شعبے پر دسترس حاصل کرنا ہے تو آپ کو استاد سے سیکھنا پڑتا ہے ۔