اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے آر ایس ایس چیف کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کو مسترد کردیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان ہندوستان آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ آر ایس ایس سربراہ نے تقسیم کو “کالعدم” کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ سربراہ آر ایس ایس نے عوامی طور جارحانہ سوچ اور تاریخی ترمیم پسندی کا اظہار پہلی بار نہیں کیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہندتوا نظریہ اور اکھنڈ بھارت درحقیقت آر ایس ایس بی جے پی گٹھ جوڑ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے ہندتوا سوچ اور اکھنڈ بھارت نظریہ کی وجہ سے خطے کے امن و استحکام کو درپیش خطرات کی نشاندہی کی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ انڈیا کے ان خطرناک ہتھکنڈوں کا مقصد بھارت میں موجود اقلیتوں کو پسماندہ رکھنا ہے، دنیا بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کو منظم طریقے سے غصب کرنے اور کشمیریوں پر جاری ظلم کی گواہ ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے بھارت کے تسلط پسندانہ اقدامات کی مسلسل مخالفت کی ہے ، پاکستان نے بھارت کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کے پختہ عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ امن کے لیے پرعزم رہتے ہوئے پاکستان کے عوام اور مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ترجمان نے کہاکہ بی جے پی اور آر ایس ایس ایسے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کریں، بی جے پی اور آر ایس ایس حقائق کو قبول کریں اور پرامن بقائے باہمی کے تقاضوں پر عمل کرنا سیکھیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...