لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ اور فو ج کو دبائو میں لانے کے لئے منصوبہ بندی کے تحت مہم چلائی اور اس کا بنیادی مقصد صرف یہی تھاکہ کسی طرح نواز شریف کی مقدمات سے جان چھوٹ جائے ،اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جب آپ پچیس ،پچیس تیس ،تیس سال حکمران رہ جاتے ہیں تو ہر شعبے میں اپنے پروردہ لوگوں کو وہاں پر لگا دیا جاتا ہے اوررانا شمیم بھی اسی طرح کا ایک کردار ہیں ،مریم صفدر او رکیپٹن (ر) صفدر کو باقی کام چھوڑ کر ویڈیوز کا کام ہی شروع کر دینا چاہیے ،،ان کے اوپر بد عنوانی کے جرائم تو ہے ہی ہیںان کے اوپر شہادتوں کے ساتھ ٹمپرنگ کر کے کھلواڑ کرنے کا کیس بھی بننا چاہیے اور انہیں اس کی علیحدہ سے سزا ہونی چاہیے سعودی عرب نے تین ارب ڈالر دئیے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی اپنے آخری مراحل میں ہے اوران اقدامات کے نتیجے میں پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا ۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ یہ ہفتہ اچھی خبروںکا ہفتہ رہا ہے ۔اس سے پہلے عدلیہ کے خلاف ایک سازش کی ہوئی لیکن وہ بے نقاب ہوئی ، یہ سلسلہ رانا شمیم کے حلف نامے سے شروع ہو ااور بلیک میلنگ کا یہ سلسلہ جسٹس (ر)ثاقب نثار کی جعلی ویڈیو کے ذریعے ایکسپوز ہوا ۔ جب بھی مریم نواز اور نواز شریف کے اوپر مقدمات اپنے آخری مراحل پر پہنچتے ہیں تو وہ اسی طرح انہیں سبوتاة کرنے کی کوشش کرتے ہیں،اس میں شبہ نہیں ہے جب پچیس پچیس تیس تیس سال حکمران رہ جاتے ہیں تو ہر شعبے میں میںاپنے پروردہ لوگوں کو وہاں پر لگا دیا جاتا ہے اوررانا شمیم بھی اسی طرح کا ایک کردار ہیں، وہ (ن)لیگ کے عہدیدار تھے اوران کو اٹھا کر گلگت بلستان کا چیف جسٹس بنادیا گیا اور پھر ان سے مرضی کا حلف نامہ لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کیلبری فائونٹ کے بعد وطیرہ ہی بنا لیا ہے ،وہ جعلی ویڈیوز او رکبھی آڈیوز تخلیق کرتی ہیںاور انہیںاداروں پر دبائو کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، عدلیہ کو اس کا بھرپو رنوٹس لینا چاہیے ،ان کے اوپر بد عنوانی کے جرائم تو ہے ہی ہیںان کے اوپر شہادتوں کے ساتھ ٹمپرنگ کر کے کھلواڑ کرنے کا کیس بھی بننا چاہیے اور انہیں اس کی علیحدہ سے سزا ہونی چاہیے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...