پیرس (این این آئی )فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاہے کہ فرانسیسی صدر نفرت انگیز بیانات سے انتہاپسندی کو ہوا دے رہے ہیں۔ نفرت انگیز بیانیے کا بنیادی نشانہ مسلمانوں کو ہی بنایا جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ لے کر اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والے بیانات صرف موقع پرستی ہیں اور مسلمانوں کے خلاف ایسے نفرت انگیز بیانات صرف انتہاپسندی کو ہی ہوا دیں گے۔