اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے لڑکیوں کو مبینہ طور پر دبئی اسمگل کرنے میں ملوث خاتون کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا حکم دیدیا۔سپریم کورٹ میں خاتون خوش بخت عرف صوفیہ مرزا کی جانب سے خاتون صدف ناز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار خاتون نے استدعا کی کہ میری بچیوں کو اغوا کر کے انہیں بیرون ملک اسمگل کردیا گیا، دس سال سے میں نے اپنی بچیوں کو دیکھا تک نہیں، ملزمہ صدف ناز بیرون ملک فرار ہونے کی کوششیں کر رہی ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے نے تحقیقات میں خاتون ملزمہ کو قصوروار قرار دیا ہے، بچیوں کو دبئی سے لانے کیلئے خط لکھ چکے ہیں۔سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے اور وزارت خارجہ کے نمائندے کو طلب کرتے ہوئے خاتون خوش بخت کی بچیوں کی پاکستان واپسی کیلئے اقدامات کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔جسٹس قاضی محمد امین نے ملزمہ سے کہا کہ محترمہ اگر آپ ضمانت برقرار رکھنا چاہتی ہیں تو ملک میں ہی رہنا ہوگا۔جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے کہ ہم خاتون ملزمہ کی ضمانت منسوخ بھی کر سکتے ہیں، کیا ہماری ریاست اتنی کمزور ہے دبئی سے بچیوں کو نہیں لا سکتی، ایف آئی اے ابھی تک بچیوں کو واپس کیوں نہیں لا سکا، کیا دبئی کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ موجود ہے؟۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ دبئی تو پاکستان کی تحصیل سے بھی چھوٹا ملک ہے۔سپریم کورٹ نے ملزمہ صدف ناز کو سپریم کورٹ میں پاسپورٹ جمع کروانے اور اس کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...