اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول پر 27روپے اور ڈیزل پر 33 روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے،پیپلز پارٹی مہنگائی اور ناکام حکومت کے خلاف 10 دسمبر سے ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں کم نہیں کی، حکومت فی لیٹر پیٹرول پر Rs27 اور ڈیزل پر 33 روپے سے زائد ٹیکس وصول کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اوگرا نے حکومت کو تیل کی قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی، لیکن حکومت نے نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ پیٹرول 5 سے 8 روپے سستا ہو سکتا تھا، حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں کی؟ ۔ انہوںنے کہاکہ اس کا جواب وزیروں کی فوج کیوں نہیں دے رہے؟ دوسری طرف ہر ماہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ 4 روپے 74 پیسے بڑھا دئے ہیں۔ ا
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...