مکوآنہ (این این آئی ) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ چند سالوں میں بڑی پیش رفت دیکھنے کو ملی ہے دونوں ممالک تجارتی حجم بڑھانے کے لئے رکاوٹیں دور کریں.پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے معاشی و اقتصادی استحکام کیلئے اقدامات لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سعودی عرب بزنس کونسل کے چیئرمین حافظ محمد شفیق کاشف کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اسلامی و روحانی و تاریخی ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ اور بھی مضبوط ہو رہے ہیں.حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو خوش ا?مدید کہیں گے جس کے لیے پاکستان کے پرائیویٹ سیکٹر نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے انتظامات شروع کر دیئے ہیں
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...