کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طویل وقفے کے بعد پاکستان اس سال (2021-2022) IMO انتخابات کے لیے امیدوار بننے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان 1958 میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (IMO) کا ممبر بنا۔ IMO کے چند اہم ممبران میں ہونے کے ناطے، پاکستان 5 بار 1977، 1979، 1987، 1989 اور 1991 میں منتخب کونسل ممبر کے طور پر خدمات انجام دے چکا ہے۔ 290,000 مربع کلومیٹر سے زیادہ کے ایک خصوصی اقتصادی زون، 1,080 کلومیٹر کی ساحلی پٹی اور 50,000 مربع کلومیٹر کے توسیعی کانٹینینٹل شیلف کے ساتھ، پاکستان کا جیو اسٹریٹجک مقام دنیا کی چند مصروف ترین سمندری راستوں کے قریب ہے۔ 2018 میں جب سے پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے، پاکستان کی بلیو اکانومی کی صلاحیت پر بہت زور دیا گیا ہے اور اس کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو ایک مضبوط میری ٹائم حب میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلیو اکانومی کا تصور موجودہ حکومت کے ایجنڈے کا مرکز رہا ہے اور اسی لیے وزیراعظم عمران خان نے سال 2020 کو بلیو اکانومی کا سال قرار دیا۔ گزشتہ دو سالوں کے انتہائی آزمائشی اوقات میں جہاں پوری عالمی برادری نے COVID-19 کے حملے کو برداشت کیا، وبائی امراض کے دوران پاکستان کا ردعمل مثالی رہا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...