سرینگر(این این آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی منظم نسل کشیُ، ماورائے عدالت قتل، مذہبی،سیاسی اور سماجی آزادیوںپر قدغن ،کشمیری خواتین کی بے حرمتی ،جبری گرفتاریوں اور بدترین ظلم وتشددکے واقعات میں اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں تعینات10لاکھ سے زائد بھارتی فوجوں نے مقبوضہ علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے جنہیں کالے قوانین کے تحت کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔ترجمان نے دنیا بھر میں ہر سال 10دسمبر کومنانے جانے والے انسانی حقوق کے عالمی دن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کو دوسری جنگ عظیم کے بعد اس وقت بہت زیادہ اہمیت حاصل ہوئی جب عالمی برادری نے جنیوا میںایک اجلاس کے دوران انسانی حقوق کے اعلامیہ پر اتفاق کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج اس اہم موقع پربھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے محکوم عوام کو اس اعلامیہ کے تحت کوئی بھی حقوق حاصل نہیں ہیں۔ انہوں نے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے بھارت کی طرف سے فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال اور ریاستی دہشت گردی کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...