اسلام آباد (این این آئی)ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللہ عباسی نے کہاہے کہ کرپشن کے خلاف سب نے کام کر نا ہے ، پاکستان کرپشن فری بنے گا ۔انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ڈی جی ایف آئی اے ثنا ء اللہ عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہمارے لیے بڑا اہم دن ہے،آج دنیا بھر میں انٹرنیشنل کرپشن کا دن منایا جاتا ہے،ایف آئی اے اس سسٹم کا حصہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے لیے بڑا مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے،گزشتہ چھ مہینے سے میرا ایف آئی اے میں تجربہ حاصل کررہا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن میں سچ بولنا بہت ضروری ہے،ایف آئی اے کے لیے پیسہ ریکور کرنا ضروری ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے کہاکہ ہمارے لیے اس سوسائٹی میں کام کرنا بہت مشکل ہے،لوگ غلط اور صیح میں یقین نہیں رکھتے،ہم اتنے ایڈوانس نہیں ہیں۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہاکہ شکریہ ادا کرتا ہوں آج دن کا پیغام آگے پہنچا رہے ہیں،ہمارا میسج یہی ہے کرپشن کو ختم کرنا ہے،یہ فیصلہ سوسائٹی نے کرنا ہے۔ڈی جی ایف آئی اے نے کہاکہ کرپشن کے خلاف آپ نے کام کرنا ہے،پاکستان کرپشن فری بنے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...