قطر کے ساتھ ہماری بات چیت تعلقات کی گہرائی کی مظہر ہے،سعودی ولی عہد

0
211

دوحہ (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ دوحہ میں امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ان کی بات چیت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی گہرائی کی مظہر ہے۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد نے شیخ تمیم کو بھیجی گئی ایک کیبل میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی قیادت میں دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی مشترکہ خواہش پرزوردیا ۔اس سے قبل سعودی ولی عہد اورامیرقطرشیخ تمیم نے دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم کا دورہ کیا جوفیفا ورلڈ کپ ٹورنا منٹ کی میزبانی کے لیے تیار کیے جانے والے بہت سے کھیل کے میدانوں میں سے ایک ہے۔