امریکی حکام کا دورہ امارات،ایران مخالف پابندیوں کی تعمیل پرتبادلہ خیال کریں گے

0
209

واشنگٹن(این این آئی)امریکاکے محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اگلے ہفتے متحدہ عرب امارات میں سینئر حکام پر مشتمل وفد بھیج رہی ہے۔ وہ یواے ای کے حکام سے ایران کے خلاف پابندیوں کے سخت نفاذ پر تبادلہ خیال کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی وفد میں محکمہ خزانہ کے دفتربرائے غیرملکی اثاثہ جات کنٹرول کی سربراہ آندریا گاکی بھی شامل ہوں گی۔وفد متحدہ عرب امارات کے ان بنکوں کوخبردار کرے گا جن کا ایران کے ساتھ کاروباری لین دین ہیاوروہ پابندیوں کی تعمیل نہیں کر رہے ہیں۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کے پاس ایران کے ساتھ کاروبار کرنے والے بنکوں کی عدم تعمیل کے شواہد موجود ہیں اور بعد میں ان بنکوں کو ان کے معاملات پر پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے یا سزا دی جا سکتی ہے۔اماراتی حکام نے اس اطلاع پرکسی تبصرے سے انکار کیا ہے۔