بھارتی ہندو انتہاپسندوں کی متھرا کی تاریخی عیدگاہ پرقبضے کی دھمکی

0
243

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے متھرا کی عید گاہ پرقبضے کی دھمکی دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہرمتھرا میں ہندو انتہا پسندوں نے 17 ویں صدی میں بنائی گئی شاہی عیدگاہ پرقبضہ کرنے اور پوجا کرنے کا اعلان کیا ہے۔متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد میں متھرا کے مسلمان پانچ وقت کی نمازوں کے علاوہ نمازجمعہ اور عید کی نماز بھی ادا کرتے ہیں۔ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کی جگہ پر ہندوں کے دیوتا کرشن کی جائے پیدائش ہونے کا دعوی کیا ۔اس سے قبل ہندو انتہاپسند 1992 میں ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کوبھی شہید کرچکے ہیں۔ بابری مسجد کی شہادت کے بعد پورے بھارت میں مسلم کش فسادات میں 2000سے زائد مسلمان شہید ہوئے تھے۔