جوبائیڈن کا ایران سے مذاکرات کی ناکامی پر پینٹاگون کو تیا ر رہنے کا حکم

0
216

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران سیجوہری مذاکرات کی ناکامی پر پینٹاگون کوتیاررہنیکا حکم دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا، پانچ بڑی طاقتوں اورایران میں جوہری معاہدے پرمذاکرات ایک بار پھر کھٹائی میں پڑنیکا خدشہ ہے، ترجمان وائٹ ہائوس جین ساکی نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں صدر بائیڈن نے ایران کے خلاف دوسرے آپشن تیاررکھنے کا کہا ہے۔امریکی میڈیا نے دعوی کیا کہ ایران جوہری بم بنانے کے راستے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے کیمیائی ہتھیاروں کا الزام لگا کر عراق پر بھی2003 میں حملہ کیا تھا، اس وقت بھی امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ صدام حسین خطرناک کیمیائی ہتھیار بنانے میں ملوث ہیں۔ بعد ازاں تحقیقات سے پتہ چلا کہ امریکی ایجنسیوں کی تمام رپورٹس جھوٹ پر مبنی تھیں۔