جنرل اسمبلی نے بین المذاہب و بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کی قرارداد منظور کر لی

0
219

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ کی قرارداد منظور کر لی۔میڈیارپورٹس کے مطابق قرارداد مشترکہ طورپر پاکستان اورفلپائن نے پیش کی، مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے پیغام میں کہا کہ قراداد میں مقدس شخصیات اورمقامات کے احترام کی ضرروت پر زوردیا گیا ہے جس کا مطلب ہے دنیا نے پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے موقف کو تسلیم کیا ہے۔قرارداد میں اسلامو فوبیا کے باعث مسلمانوں کو درپیش خطرات کو بھی تسلیم کیا گیا ہے۔