لاہور( این این آئی)سینئر اداکارمصطفی قریشی نے کہا ہے کہ سلطان راہی کے قتل کے ساتھ ہی پنجابی فلم انڈسٹری کابھی خاتمہ ہو گیا تھا،میںنے بے شمارفلموں میںسلطان راہی کے مد مقابل ولن کا کردارکیا اور ہم دونوںکی جوڑی کو بہت پسندکیا جاتا تھا۔ ایک انٹرویو میں مصطفی قریشی نے کہا کہ مولاجٹ ایسی فلم تھی جس نے سلطان راہی اور مجھے شہرت کی بلندیوںپر پہنچا دیا اور اس کے بعد میری اور سلطان راہی کی ہیرو اورولن کی جوڑ ی کسی بھی فلم کیلئے ناگزیر سمجھی جاتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سلطان راہی کا قتل در اصل پنجابی فلم انڈسٹری کا قتل تھا اور اس کے بعد فلم انڈسٹری بے یارو مددگار ہو گئی،سلطان راہی کے بعداس کے متبادل کے طو رپر کسی کوسامنے لانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ سلطان راہی مرحوم کاصاحبزادہ حیدر سلطان فلموںمیں کام کررہا ہے اور میری دعا ہے کہ وہ بھی اپنے باپ کی طرح نام اورمقام حاصل کرے۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...