آزاد خالصتان ریفرنڈم کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا

0
200

جنیوا(این این آئی)آزاد خالصتان ریفرنڈم کے لئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ خراب موسم کے باوجود ریفرنڈم میں 5 ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولنگ کے بعد سکھوں نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ آگے بڑھ کر سکھوں کا ساتھ دے۔سکھ کمیونٹی نے اس موقع پر اقوام متحدہ کو یادداشت پیش کی، جس کے متن کے مطابق بھارت سکھوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ متن میں مزید کہا گیا کہ 1984 میں سکھوں کے قتل عام کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔