عرب اتحاد کے الجوف اور مآرب میں 31حملے،205جنگجوہلاک

0
310

صنعائ(این این آئی) یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے اعلان کیاہے کہ اس نے مآرب اور الجوف گورنریوں میں حوثی ملیشیا کے خلاف 24 گھنٹوں کے اندر 31 اہدافی کارروائیاں کیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتحاد نے کہا کہ ہدف بنا کرنشانہ بنائے گئے اہداف میں 18 گاڑیاں تباہ ہوئیں اور حوثی ملیشیا کے 180 دہشت گرد عناصر کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ۔بیان میں مزید کہا گیاکہ انہوں نے ساحلی فورسز کی مدد اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مغربی ساحل پر 5 ٹارگٹنگ آپریشن کیے ۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ کوسٹ آپریشنز میں فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا اور 25 سے زائد دہشت گرد عناصر کوہلاک کیا گیا۔عرب اتحاد نے واضح کیا کہ مغربی ساحل پر یمنی افواج کی کارروائیاں سٹاک ہوم معاہدے کی شقوں سے باہر ہوئیں۔فوجی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے اور حوثیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ۔قابل ذکر ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کو گذشتہ چند دنوں کے دوران شدید دھچکا پہنچا ہے۔ اسے یمن کی سرکاری فوج اور اتحادی افواج کی طرف سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔