واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان مضبوط دوستی تلخ دشمنی اور بظاہر عداوت میں بدل گئی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے ایک سے زیادہ باروائٹ ہائوس میں ٹرمپ کے ایام کے بارے میں کتاب تیار کرنیوالے ایک اسرائیلی صحافی کو انٹرویو کے دوران تصدیق کی کہ اب وہ نیتن یاھوسے بات نہیں کرتے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا میں بی بی سے پیار کرتا تھا۔ ان کے لیے بہت کچھ کیا لیکن اس نے بہت بڑی غلطی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں وفاداری کی تعریف کرتا ہوں اور میں نے ان کے لیے بہت کچھ کیا ہے لیکن انہوں نے مجھے بدلے میں کچھ نہیں دیا۔ٹرمپ نے سابق اسرائیلی وزیراعظم پر بے وفائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میں نے نیتن یاہو کی کئی دہائیوں کی امریکی پالیسی کو الٹ کر ان کے انتخابات میں مدد کی۔ انہوں نے مقبوضہ وادی گولان کی پہاڑیوں اور دیگر فلسطینی زمینوں کو اسرائیل کو دینے کا حوالہ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی نے وہ نہیں کیا جو میں نے بی بی کے لیے کیا۔ میں ان سے پیار کرتا تھا اور اب بھی کرتا ہوں، لیکن مجھے وفاداری بھی پسند ہے۔ بی بی خاموش رہ سکتا تھا۔ اس نے بہت بڑی غلطی کی
مقبول خبریں
میری اہلیہ گلوکار کشور کمار کے بارے میں کچھ نہیں جانتیں، رنبیر کپور
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انکی اہلیہ عالیہ...
سائرہ بانو نے اے آر رحمان سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (این این آئی)آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے...
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...