لاہور( این این آئی )پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان اور حکومت کیخلاف جھوٹ، بیڈ گورننس اور مہنگائی کا چالان کاٹ دیا ہے اور اب ان کو بھاگنے نہیں دیں گئے،تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ عمران نیازی سے جان چھڑانی ہے ،عمران خان نوازشریف کے منصوبوں کاافتتاح کر رہے ہیں، آج پاکستان میںہوشربا مہنگائی ہے ،حکمرانوں کو پاکستان میں سب سے کم مہنگائی کا بیان دینے پر شرم آنی چاہیے،حکمران چارسالوں سے ہمیں نشانہ بنا رہے ہیں،عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ان کی ساری توجہ کرپشن پر ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عمران خان نے عوام کو ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروںکا جھانسہ دیا لیکن لوگوں سے روزگارچھین لیا گیا ،ہم عمران نیازی کو بھاگنے نہیں دینگے ،یہ بنی گالہ میں بیٹھ کر کہتے ہیںمہنگائی کم ہو گئی ہے لیکن غریب کا بچہ بھوک سے بلک رہا ہے،ان کو خدا کا خوف نہیں ہے ،نیا پاکستان بناتے بناتے پرانا پاکستان بھی تباہ کر دیا گیا،تمام سیاسی جماعتوں کی قومی، دینی و انسانی ذمہ داری ہے کہ اس ظالم حکومت سے جان چھڑوانے کے لئے پارلیمان اور سڑکوں پر مشترکہ جدوجہد کی جائے ۔انہوںنے کہاکہ ہم 4 سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی وزیر کہتا ہے کہ مہنگائی مزید بڑھے گی لیکن اب ان کا احتساب ہو گا اور ہم انہیں بھاگنے نہیں دیںگے۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کے بچے آج بھوکے سو رہے ہیں ،عمران نیازی آج سب سے بڑا مافیا ہے ، اللہ تم سے حساب لے گا،ریاست مدینہ کی بات کرتے ہوئے تمہیں اللہ کا خوف نہیں ہے؟، گلی کوچوں میں عوام سے پوچھیں، کتنے لوگ بھوکے سوتے ہیں، جنہوں نے ان پر اعتبار کیا وہ خود کو کوستے ہیں
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...