لندن(این این آئی) امریکا نے وکی لیکس کے بانی جولیئن اسانج کو برطانیہ سے امریکا کے حوالے کرنے کا مقدمہ جیت لیا ہے اور اب جولیئن امریکی قید میں رہ سکتے ہیں کیونکہ اس سے ان کی امریکی حوالگی کی راہ بظاہر ہموار ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی ہائی کورٹ نے امریکی درخواست کے حق میں فیصلہ دیدیا ۔ اس کے تحت قومی، عسکری اور عالمی راز افشا کرنے کے پاداش میں بیلمارش جیل میں سزا کاٹنے والے 50 سالہ جولیئن اسانج کو امریکا کے حوالے کیا جائے گا۔جولیئن اسانج اس وقت برطانوی جیل میں خفیہ فوجی دستاویز وکی لیکس نامی ویب سائٹ پر جاسوسی کے الزام میں گرفتار ہیں۔ لیکن اب بھی برطانوی عدالت کو اس کا حتمی اختیار ہے کہ جولیئن کو امریکا بھیجا جائے یا نہیں۔ دوسری جانب امریکی وکیل نے کہا کہ جولیئن کے ساتھ انسان دوست رویہ رکھا جائے گا۔اس موقع پر غیر معمولی سیکیورٹی کے باوجود سینکڑوں لوگوں نے جولیئن اسانج کے حق میں مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب ان کی معاون اسٹیلا مورِس نے اسے انصاف کا قتل کہا ہے اور انہوں نے اس کے خلاف اپیل دائر کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ اس سال جنوری میں زیریں عدالت نے امریکی درخواست یہ کہہ کر مسترد کردی تھی کہ جولیئن اسانج کی ذہنی اور جسمانی حالت بہتر نہیں ہے۔اس سے قبل بھی 2019 میں 60 ڈاکٹروں نے برطانیہ کے محکمہ داخلہ کو ایک خط کے ذریعے جولیئن اسانج کی نفسیاتی و دماغی صحت کے متعلق اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...