نئی دہلی(این این آئی ) بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیراعلی ایم ایل کھٹرنے مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ کھلی جگہوں پرنماز برداشت نہیں کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ہریانہ کے وزیراعلی نے ہندوانتہاپسندوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کھلی جگہوں پرنماز ادا نہیں کرنے دی جائے گی۔مسلمانوں کوجن کھلے مقامات پرنماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی وہ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ ہندوانتہاپسندوں نے ہریانہ کے شہرگڑگائوں میں مسلسل تیسرے جمعہ کو بھی مسلمانوں کونماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔ مسلمانوں کی نماز کی جگہ پررکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔ گزشتہ جمعہ ہندوانتہاپسندوں نے نماز کی جگہ پرگوبرپھینک دیا تھا۔مسلمانوں کو جن کھلے میدانوں یا جگہوں پرنماز ادا کرنے کی سرکاری طورپراجازت دی گئی تھی وہ تمام اجازت نامے بھی منسوخ کردئیے گئے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...