افغانستان میں غذائی قلت، ڈونرز28 کروڑ ڈالردینے پرراضی

0
195

نیویارک(این این آئی)افغانستان کے لئے ڈونرز نے 28 کروڑ ڈالر دینے پررضامندی ظاہرکردی۔غیرملکی خبررساں ادراے کے مطابق عالمی بینک کے اعلامیہ میں کہاگیاکہ افغانستان میں غذائی ضروریات اورصحت کی سہولیات کے لئے رقم افغانستان کے لئے تعمیر نو ٹرسٹ فنڈ سے دی جائے گی۔اعلامیہ کا کہنا تھا کہ ورلڈفوڈپروگرام فنڈکیپروگراموں میں مالیاتی خلاپرکیاجائیگا۔ افغانستان میں خوراک کی کمی کے انتباہ پرعالمی بینک نے افغانستان کو امداد کی فراہمی پررضامندی ظاہرکی ہے۔افغانستان میں اگست میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکا اورعالمی مالیاتی اداروں نے افغانستان کے لئے امداد معطل کردی تھی اورافغانستان کے 9 بلین ڈالرکے کرنسی اثاثے منجمد کردئیے تھے۔اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان بدترین انسانی بحران کے دہانے پرہے۔