سربراہ پاک فضائیہ کا بیگم رشیدہ منہاس کی وفات پر اظہار تعزیت

0
191

اسلام آباد(این این آئی)سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشان حیدر کی والدہ بیگم رشیدہ منہاس کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیرچیف نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے ایصال ثواب اور ان کے خاندان کو یہ دکھ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق کی دعا کی۔