اسلام آباد (این این آئی)گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے صاحبزادے ایڈووکیٹ احمد حسن رانا نے کہا ہے کہ رانا شمیم حلف نامہ اورثاقب نثار کی لیک آڈیو سچ ثابت ہوگئی تو عمران خان کی حکومت گر جائے گی۔گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے صاحبزادے احمد حسن رانا نے ایک انٹرویومیں کہاکہ انکے والد کو اگلی سماعت پر حلف نامہ لازمی جمع کروانا ہوگا اگر ایسا نہ ہوا تو توہین عدالت لگ جائے گی۔ایڈووکیٹ احمد حسن رانا نے کہا کہ آڈیو پر انکوائری شروع ہوگئی تو بیان حلفی پیچھے چلا جائے گا کیونکہ وہ آڈیو عدالت میں زیادہ قابل قبول ثبوت ہے، ثاقب نثار کی آڈیو صحیح ثابت ہونے سے میرے والد کا بیان حلفی درست ثابت ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ بیان حلفی کیس میں عدالت نے فیصلہ نہیں قیاس ظاہر کیا ہے کہ رانا شمیم ساڑھے تین سال تاخیر سے یہ بات کیوں سامنے لائے، عدالت نے میرے والد کے کیس میں ابھی عبوری حکم دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عدالت نے بیان حلفی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ہم اس پر عمل کرنے کے پابند ہیں، اگلی سماعت پر بیان حلفی کی اوریجنل کاپی عدالت میں جمع کروانا ہوگی اگر نہیں کروائی تو اس کے نتائج ہوں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...