اسلام آباد (این این آئی)مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا ہے کہ گرین لائن منصوبیکا کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف کو جاتا ہے،کراچی میں وفاقی حکومت مختلف منصوبے بنارہی ہے ن لیگ منصوبوں کااعلان کر کے چلی گئی کام نہیں کیا ،الیکشن کمیشن کی جانب سے ای وی ایم کی ٹائم لائن پر کام کرناہے ،جو بھی فنڈز درکار ہوں گے حکومت ان کو دیگی ای وی ایم کوجوبھی آگ لگائے گا وہ جوابدہ بھی ہوگا۔ ایک انٹرویومیں بابراعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوسندھ میں حکومت کرتے14سال ہوگئے ہیں ،پی پی نے کراچی کیلئے ایک بھی ٹرانسپورٹ کامنصوبہ نہیں دیا ،کراچی میں وفاقی حکومت مختلف منصوبے بنارہی ہے ن لیگ منصوبوں کااعلان کر کے چلی گئی کام نہیں کیا جیسے بیرون ملک جائیدادیں بنائی گئیں ایسے منصوبے بھی بناتے گرین لائن منصوبے کا کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف کوجاتاہے۔بابراعوان نے کہا کہ ای وی ایم دنیابھر میں استعمال ہورہی ہے اب قانون بن گیاہے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے ای وی ایم کی ٹائم لائن پر کام کرناہے انہیں جو بھی فنڈز درکار ہوں گے حکومت ان کو دیگی ای وی ایم کوجوبھی آگ لگائے گا وہ جوابدہ بھی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی بہتر تجویز ہے تو دے اس پرغور کریں گے فیٹف پربھی اپوزیشن نے اعتراض کیا لیکن کوئی متبادل یا تجویز نہیں دی ،اپوزیشن ای وی ایم پراعتراض کررہی ہے لیکن متبادل نہیں دے رہی ،الیکشن کی شفافیت کی طرف جارہے ہیں تواپوزیشن کوتکلیف ہورہی ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دیاہے موجودہ حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کومضبوط کیاہے ،ای وی ایم حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے خودخریدنی ہے قانون سازی ہوچکی ہے ،الیکشن کمیشن کوقانون کے مطابق چلناہے اپوزیشن بیشک جائے ای وی ایم پرقانون سازی کوچیلنج کرے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...