لاہور(این این آئی)سینئر اداکار شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان میںسینئرز کو نظر انداز کیا جاتا ہے جو اس شعبے کے ساتھ زیادتی ہے ،ہمارے ہاں عورت ہی عورت پر ظلم دیکھنا چاہتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں شگفتہ اعجازنے کہا کہ ہمیں وہ دکھاناچاہیے جو اس وقت ہمارے معاشرے کی ضرورت ہے ، یہ ٹھیک ہے کہ لوگ مصالحہ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں لوگوںکواس طرف لانا پڑے گا جو ہمارے معاشرے کے لئے سود مند ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمارے ہاں ایوارڈدینے کا پیمانہ یہ ہے کہ آپ کو نامزد کیا گیا ہے اور آپ نے وہاں پر اپنی حاضری یقینی بنانی ہے ،اگر آپ حاضری یقینی نہیں بنائیں گے تو آپ کو ایوارڈ نہیں ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ یہاں پر بہت بڑے بڑے نام ہیں، یہ وہ لو گ ہیں جنہیں پی ٹی وی پر دیکھنے کے لئے لوگ گھنٹوںانتظار کرتے تھے لیکن وہ آج کہاںہیں ،شوز میں ان کو کیوںنہیں بلایا جاتا کیونکہ وہ گلیمرس سے دوررہتے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...