صنعاء (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کے دفاع میں سرگرم عرب اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مآرب گورنری میں حوثی ملیشیا کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ٹارگٹنگ آپریشنز کیے ۔ ان اہداف نے21فوجی گاڑیاں تباہ کیں اور 200سے زائد جنگجومارے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتحاد نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ان اہداف نے 21 فوجی گاڑیاں تباہ کیں اور ملیشیا کو جانی نقصان پہنچایا، حملوں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 200 سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔عرب اتحاد نے مزید کہا کہ اس نے ساحلی فورسز کی مدد اور شہریوں کی حفاظت کے لیے مغربی ساحل پر 3 اہدافی کارروائیاں کیں۔بیان میں وضاحت کی گئی کہ مغربی ساحلی کارروائیوں میں ملیشیا کی دو فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں 15 حوثی مارے گئے۔اتحاد فوج نے کہا کہ ہم سٹاک ہوم معاہدے کے متن سے باہر مغربی ساحل پر یمنی افواج کی حمایت کرتے ہیں۔