کراچی (این این آئی)کراچی میں چودھویں عالمی اردو کانفرنس کے چوتھے اور آخری روز 18 سیشن ہوئے جن میں ادب، صحافت، اردو تنقید، معاصر منظر نامہ، ثقافت، سندھ اور پشتو زبان کی چاشنی بکھیری گئی۔چوتھے دن اردو ادب اور غزل کی نئی تشکیلات، پاکستانی معیشت کے 75 سال، پاکستانی عورت اور سماج جیسے موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی۔اس دوران پاکستانی صحافت کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی پختون اور سندھی زبان و ادب پر بھی مقررین نے سیر حاصل گفتگو کی۔کانفرنس میں معروف مصنف مستنصر حسین تارڑ سے خصوصی نشست رکھی گئی، خواجہ معین الدین کی یاد میں بھی نشست منعقد کی گئی۔معروف مصنف انور مقصود نے اپنی منفرد تحریر سے شرکا کے دل موہ لیے۔چودھویں عالمی اردو کانفرنس کے اختتام میں قرارداد پیش کیں گئیں جبکہ اختتامی سیشن میں رقص اور قوالی بھی پیش کی گئی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...