اسلام آباد (این این آئی)فیصل حسنین کو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا نیا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا ہے، وہ جنوری 2022 میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔فیصل حسنین اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فائنینس میں 35 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں، اس دوران وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی رہ چکے ہیں۔انہوں نے یوکے سے چارٹرڈ اکائونٹنٹ کی ڈگری حاصل کررکھی ہے ،وہ سٹی گروپ اور سعودی امریکن بینک لندن کے فنانشل کنٹرولر بھی رہ چکے ہیں۔پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت کے باعث فیصل حسنین کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔فیصل حسنین نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کا موقع ملنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین پی سی بی کی سوچ اور پاکستان کرکٹ کے فینز کی خواہشات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...